يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 74451
تاریخ انتشار : 11/5/2015 21:13
تعداد بازدید : 19

یمن پر سعودی عرب کے حملے بدستور جاری

آل سعود حکومت کے جنگی طیاروں نے پیر کو بھی یمن کے متعدد علاقوں پر وحشیانہ حملے کئے ہیں۔
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے پیر کو یمن کے شمال، شمال مغربی اور جنوب مغربی صوبوں حجہ، صعدہ، مارب اور تعز کے متعدد رہائشی علاقوں پر حملے کئے۔ اس درمیان عینی شاہدین اور مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے توپخانوں نے بھی حجہ اور صعدہ صوبوں پر حملے کئے ہیں۔ دوسری جانب یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ یمن کے صوبوں حجۃ اور صعدہ پر سعودی عرب نے ڈیڑھ سو سے زائد مارٹر گولے داغے ہیں جس کے جواب میں تحریک انصاراللہ نے بھی سعودی عرب کے دو سرحدی شہروں جزان اور نجران پر گولہ باری کی۔ ادھریمنی ذرائع نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے صعدہ کے خمیس مران اور الشعف علاقوں میں اسپتالوں اور طبی مرکز کو بھی نشانہ بنایاہے۔ سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہےکہ فوج نے متعدد ٹینک یمن کی سرحد کی طرف روانہ کئے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، یمن کے ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کو بند کرکے اس ملک کےعوام تک امدادی سامان پہنچنے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ان اقدامات سے یمن میں ایک بڑا انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :