Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74452
Published : 11/5/2015 21:15

مراکش کا جنگی طیارہ انصار اللہ نے مار گرایا

یمن کی عوامی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے دشمن اتحاد کے ایک جنگی طیارے کو اس نے مار گرایا ہے۔ یمن کی عوامی تحریک کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب مراکش نے اعلان کیا کہ اس کا ایک جنگی طیارہ یمن میں لاپتہ ہوگیا ہے۔ اس درمیان المسیرہ ٹیلی ویژن نے مراکش کے تباہ ہونےوالے طیارےکے ملبے کی تصویریں نشر کی ہیں جس کے گرد یمنی نوجوان کھڑے خوشیاں منارہے ہیں- مراکش کا یہ جنگی طیارہ یمن کے شمالی صوبے صعدہ میں مارگرایا گیا ہے یہ جنگی طیارہ ایف سولہ قسم کا تھا- دریں اثنا سعودی عرب کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ مراکش کے اس طیارے میں کم سے کم ایک ہواباز ضرور سوار تھا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13