Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74453
Published : 11/5/2015 21:17

روس کا امریکہ کو انتباہ، یوکرینی فوج کو ہتھیار دینا بند کرے

روس نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کے دورہ روس میں ان سے مطالبہ کیا جائے گا کہ واشنگٹن یوکرینی فوج کو ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کی فراہمی بند کر دے- انٹر فیکس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک اعلی روسی عہدیدار نے اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ کی روسی صدر سے ملاقات کو، یوکرین کے بحران کو حل کرنے سے متعلق جرمنی روس یوکرین اور فرانس پر مشتمل نورمینڈی گروپ میں امریکہ کی شمولیت کے سلسلے میں اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ شاید اس وقت نورمینڈی گروپ میں امریکہ کی شمولیت کی بات مناسب نہ ہو لیکن یہ بات کہ کیا امریکہ یوکرین کے بحران کو حل کرنے میں تعمیری کردار ادا اور یوکرینی حکام کو مذاکرات پر مجبور کر سکتا ہے، اہم ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16