Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74484
Published : 12/5/2015 20:5

عراق: تکریت میں آئل فیلڈ آزاد

عراق میں دجلہ آپریشن کی کمان نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فورس نے تکریت کے مشرق میں عجیل آئل فیلڈ پر مکمل کنٹرول حاصل کر کے داعش کے تہتر دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ عراق سے موصولہ رپورٹ کے مطابق دجلہ آپریشن کے کمانڈر عبدالامیر الزیدی نے ایک بیان میں داعش کے دہشت گردوں کے ساتھ عراقی فوج کی شدید جھڑپ اور اس کے بعد عجیل آئل فیلڈ کی مکمل آزادی کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس جھڑپ میں داعش کے تہتر دہشت گرد ہلاک ہو ئے ہیں جن میں کئی غیرملکی بھی شامل ہیں۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس جھڑپ کے دوران تین عراقی فوجی جاں بحق اور تیرہ زخمی ہوئے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اس جھڑپ کے دوران دہشت گردوں کی سینتیس گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔ عبدالامیر الزیدی نے اس بات پر زور دیا کہ عجیل آئل فیلڈ اس وقت عواقی فوج کے مکمل کنٹرول میں ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16