Monday - 2018 Oct. 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74486
Published : 12/5/2015 20:10

شام: زخمی دہشت گردوں کی جولان منتقلی

صیہونی ذرائع نے شام میں زخمی ہونے والے دہشت گردوں کو علاج معالجے کے لئے اسرائیل کے زیرقبضہ علاقوں میں منتقل کئے جانے کی خبر دی ہے- موصولہ رپورٹ کے مطابق صیہونی اخبار یدیعوت احارونوت نے انکشاف کیا ہے کہ شام میں جبھۃ النصرۃ اور داعش کے زخمی دہشت گردوں کو علاج کے لئے جولان کے مقبوضہ علاقے میں منتقل کیا گیا ہے۔ اس صیہونی اخبار نے لکھا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت ان مسلح گروہوں کی پناہ گاہ میں تبدیل ہو گئی ہے کہ جو شام کی فوج کے ساتھ بھی اور آپس میں بھی لڑ رہے ہیں۔ اس اخبار نے اپنی ویب سائٹ پر، جبھۃالنصرہ کے زخمی دہشت گردوں کو سرحد پار کر کے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع صیہونی اسپتالوں میں منتقل کرتے وقت کی تصاویر اور گفتگو بھی شائع اور نشر کی ہے۔ یدیعوت احارونوت نے قابض اسرائیلی فوج کے باخبر ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں منتقل کئے جانے والے زخمی دہشت گردوں کی تعداد سولہ سو تک پہنچ چکی ہے۔ ان زخمیوں کا تعلق جبھۃ النصرہ اور داعش سے وابستہ مختلف گروہوں سے ہے۔ ایک صیہونی افسر ایتسک ملکا نے کہا ہے کہ شروع شروع میں زخمی دہشت گردوں کو اسرائیل منتقل ہونے سے خوف محسوس ہوتا تھا لیکن بعد میں وہ متوجہ ہوئے کہ اسرائیل نے انھیں ناقابل تصور خدمات پیش کی ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 15