Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74491
Published : 12/5/2015 20:21

ایرانی مذاکرات کار ویانا پہنچ گئے

ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی زیر قیادت ایران کی مذاکراتی ٹیم، منگل کی صبح ویانا پہنچ گئی- ہمارے نمائندے کے مطابق مشترکہ جامع اقدام منصوبے کے تحت سمجھوتے کی نگارش کا عمل منگل کے روز پھر شروع ہو رہا ہے اور ویانا میں منگل کے روز ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی، مجید تخت روانچی، اور یورپی یونین کے خارجہ امور کی نائب سربراہ ہیلگا اشمید کے درمیان جوہری مذاکرات انجام پا رہے ہیں- ماہرین کی سطح پر بھی نشستیں منعقد ہو رہی ہیں اور جمعے کے روز ان مذاکرات میں گروپ پانچ جمع ایک کے نائب وزرائے خارجہ اور سیاسی امور کے عہدیدار بھی شامل ہوجائیں گے۔ سید عباس عراقچی نے ویانا ایئرپورٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جوہری سمجھوتے کا مسودہ، ان طریقوں اور مفاہمت کی بنیاد پر تیار کیا جا رہا ہے جو لوزان میں حاصل ہوئی ہیں اور ہم صرف اسی دائرے میں گفتگو کو آگے بڑھائیں گے۔ ایران کے اعلی جوہری مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے کہا کہ ابھی اس بات کا اعلان نہیں کیا جاسکتا کہ کتنے تناسب سے کام آگے بڑھا ہے تاہم یہ کہا جاسکتا ہے کہ ہمارے پاس تحریری شکل میں جو کچھ موجود ہے اس میں شامل بیشتر نکات کے بارے میں مفاہمت ہوچکی ہے اور صرف بعض نکات میں کچھ ایسے جملے شامل ہیں کہ جن کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14