Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74494
Published : 12/5/2015 20:26

اصفہان میں عظیم فوجی مشقیں

ایران کی برّی فوج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد رضا پور دستان نے صوبہ اصفہان میں بیت المقدس نامی عظیم فوجی مشقیں منعقد کئے جانے کا اعلان کیا ہے-

ایران کی بری فوج کے کمانڈر، بریگیڈیئر جنرل احمد رضا پور دستان نے کہا ہے کہ بیت المقدس نامی یہ عظیم فوجی مشقیں مئی کے آخر میں دو مرحلوں میں انجام پائیں گی- جنرل احمد رضا پور دستان نے کہا کہ صوبہ اصفہان میں بیت المقدس نامی عظیم فوجی مشقوں کا مقصد، دشمن کی پراکسی وار کے مقابلے میں ایران کی توانائی کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلا مرحلہ ایران کے میزائیلوں اور راکٹوں کی توانائی کے مظاہرے پر مشتمل ہے جبکہ مشقوں کے دوسرے مرحلے میں ایران کی جدید فوجی توانائی کا مظاہرہ کیا جائے گا- بریگیڈیئر جنرل احمد رضا پور دستان نے ایران کے خلاف امریکہ کی حالیہ دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی دھمکیاں اس سے قبل بھی دی جاتی رہی ہیں تاہم ایران کی مسلح افواج سرحدوں پر اور سرحدوں سے باہر دشمنوں کی ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں اور وہ، ممکنہ خطرات کے مقابلے میں مکمل توانائی کے ساتھ دفاعی اقدامات، عمل میں لا رہی ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16