Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74495
Published : 13/5/2015 8:47

ایران مشرق وسطی کی سب سے بڑی فوجی طاقت

پارلیمانی امور میں ایران کے نائب وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران، مشرق وسطی کی سب سے بڑی فوجی طاقت ہے۔ پارلیمانی امور میں ایران کے نائب وزیر دفاع نے پیر کی رات تہران میں ایک اجلاس میں تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران، اسلام اور سائنس و انرجی کے عظیم سرمایے کا حامل ہے اور اسی عظیم سرمایے کے باعث استکبار کے نشانے پر ہے- رضا طلائی نے کہا کہ اس دور میں تسلط پسند نظام علاقے میں بد امنی پھیلا کر اور تکفیری گروہوں کو مضبوط بنا کر اسلام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے- انہوں نے دشمنوں کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے ہوشیاری کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ انرجی کے سب سے زیادہ ذخائر مشرق وسطی میں ہیں اور تسلط پسند نظام علاقے کے ممالک کے درمیان تفرقہ ڈال کر اسے حاصل کرنے کی کوشش میں ہے- پارلیمانی امور میں ایران کے نائب وزیر دفاع کے مشیر نے کٹھ پتلی حکومتوں کے کمزور ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے بغیر علاقے میں کوئی بھی توازن قائم نہیں ہو سکتا اور موجودہ حالات میں سیاسی حوالے سے بھی ایران کی ضرورت ماضی سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15