Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74496
Published : 13/5/2015 8:49

علاقے میں عدم استحکام بیرونی مداخلت کا نتیجہ ہے

ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ علاقے میں ایران کے اقدامات کو عدم استحکام کا مظہر قرار دینے سے متعلق امریکی حکام کے دعوے بالکل بے بنیاد ہیں- ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے علاقے میں ایران کے اقدامات کے خلاف امریکی حکام کے زہریلے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ علاقے میں عدم استحکام کی وجہ بیرونی مداخلت ہے جس کے نتیجے میں علاقے میں نہ صرف یہ کہ امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے بلکہ یہ مداخلت، علاقے کے مختلف ملکوں کے درمیان مشترکہ مفادات کی بنیاد پر خوشگوار تعاون کی راہ میں رکاوٹ بھی بنی ہوئی ہے. ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے یمن کے خلاف فوجی جارحیت کی حمایت اور عورتوں اور بچوں سمیت بے گناہوں کے قتل عام سے اس کی لاتعلقی نیز یمن کا محاصرہ جاری رکھنے کے بارے میں سعودی عرب کی ہٹ دھرمی، علاقے میں بحران و بدامنی اور اسی طرح عدم استحکام کا باعث بنی ہوئی ہے۔مرضیہ افخم کا کہنا تھا کہ وسیع پیمانے پر بے گناہوں کے قتل عام اور جارحانہ ماہیت کے ساتھ دیگر ملکوں کے داخلی امور میں نئی قسم کی غیر قانونی مداخلت کی حمایت کرکے امریکہ، پورے علاقے میں بدامنی و عدم استحکام کا باعث بنا ہوا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17