Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74497
Published : 13/5/2015 8:52

حماس کاغزہ میں کوئی متبادل نہیں

صیہونی فوج کے ایک کمانڈر نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ تحریک حماس انتہائی طاقتور ہے اور غزہ میں اس کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے ایک کمانڈر نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ غزہ پٹی میں طویل المیعاد جنگ بندی میں صیہونی حکومت اور حماس دونوں کا فائدہ ہے،کہا کہ اس وقت غزہ پٹی میں حماس کا کوئی اچھا متبادل موجود نہیں ہے- صیہونی کمانڈر نے غزہ پٹی کے قریب واقع اسرائیلی بلدیاتی اداروں کے حکام کے ساتھ ایک اجلاس میں کہا کہ حماس کو شکست نہیں دی جا سکتی کیونکہ اس کا اپنا ایک مستقل نظام ہے جس کے تحت وہ اپنے طور پر غزہ کے معاملات کی دیکھ بھال کرتی ہے اور موجودہ دور میں اس کی جگہ کوئی اور مضبوط متبادل لانا ممکن نہیں ہے- انھوں نے کہا کہ کوئی بھی حتی فلسطینی انتظامیہ بھی غزہ پٹی میں اپنا کنٹرول نہیں بڑھا سکتی اور وہاں حماس کے خلاف تحریک شروع کرنے کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کیونکہ سب جانتے ہیں کہ حماس کے مقابلے میں کامیابی کے امکانات بہت کم ہیں۔ اس صیہونی کمانڈر نے امید ظاہر کی کہ غزہ پٹی کی گذشتہ جنگ کے بعد وہاں طویل المیعادجنگ بندی قائم ہو گی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14