Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74498
Published : 13/5/2015 8:54

ہزاروں مسلمان تارکین وطن سمندر میں پھنس گئے

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ممکن ہے روہنگیا مسلمانوں سمیت چھے ہزار سے زائد تارکین وطن جنوب مشرقی ایشیا کے سمندر میں پھنسے ہوئے ہوں- موصولہ رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہےکہ سنگاپور کے باشندوں اور روہنگیا کی مسلمان اقلیت پر مشتمل ان چھے ہزار افراد کے سمندر میں پھنسنے پر انسانی حقوق کے اداروں اور تنظیموں کو تشویش ہے- اگرچہ گزشتہ دو روز کے دوران اپنا گھر بار چھوڑ کر جانے والے سینکڑوں افراد بحفاظت خشکی پر پہنچ چکے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ بنگلہ دیش اور میانمار کے سینکڑوں مسلمانوں کو موت کے خطرے کا سامنا ہے- بنکاک میں انسانی حقوق کے ادارے کے ایک رکن پیل رابرٹسن نے دیگرملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان تارکین وطن کی، جو دو ماہ سے زائد عرصے سے سمندر میں سرگرداں ہیں، مدد کرنے کےلئے باہمی کوشش کریں- ان کا کہنا تھا کہ یہ ناامید اور مایوس لوگ ہیں اور جتنا وقت گزرتا جائے گا ان کےلئے خطرہ بڑھتا جائےگا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11