يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 74501
تاریخ انتشار : 13/5/2015 9:4
تعداد بازدید : 29

چین اور روس فوجی مشقیں، امریکہ کو پیغام

جرمنی کے ایک جریدے نے بحیرہ روم میں روس اور چین کی فوجی مشقوں کو امریکہ کے لئے مشترکہ پیغام قراردیا ہے۔
جرمنی کے جریدے اشپیگل نے بحیرۂ روم میں روس اور چین کی مشترکہ فوجی مشقوں کے آغاز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہےکہ یہ فوجی مشقیں، امریکہ کے لئے بیجنگ اور ماسکو کا مشترکہ پیغام ہیں۔ اشپیگل اپنے تجزیئے میں لکھتاہے کہ روسی حکام کا کہنا ہے کہ یہ مشقیں کسی بھی تیسرے ملک کےخلاف نہیں ہیں لیکن مبصرین کا خیال ہے کہ روس اور چین کی ان مشترکہ فوجی مشقوں کو امریکہ کے مقابلے میں چین اور روس کی طاقت کا مظاہرہ قرار دیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ پیر کے روز سے چین اور روس کے دس بحری جنگی جہازوں نے بحیرہ روم میں مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کیا ہے جو دس دنوں تک جاری رہیں گی۔ امریکا کی صورت میں روس اور چین کا ایک مشترکہ حریف ہے اسی لئے یہ دونوں ممالک اپنی اسٹریٹجک شراکت کو تقویت پہنچاکر علاقے میں امریکی اثرو رسوخ کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ یہ بحری فوجی مشقیں ایک ایسے وقت ہورہی ہیں جب امریکا ابھی تک یہ سمجھ رہا تھا کہ بحیرہ روم میں اس کا کوئی بحری حریف نہیں ہے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :