Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74502
Published : 13/5/2015 9:6

روس کو تنہا کرنے کی امریکی پالیسی ناکام

جرمنی کی ایک ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کے دورہ روس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کو روس کے تعاون کی ضرورت ہے اور ماسکو کو الگ تھلگ کرنے کی واشنگٹن کی پالیسی کارآمد ثابت نہیں ہوئی ہے- ڈویچے ویلے کے مطابق جان کیری منگل کے روز روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے سوچی شہر میں ملاقات کر رہے ہیں- شام، یمن، یوکرین اور ایران کے ساتھ ایٹمی مذاکرات کی تازہ ترین تبدیلیوں کا جائزہ بھی اس ملاقات کا حصہ ہے- ڈویچے ویلے نے لکھا ہے کہ جان کیری کا یہ اچانک دورہ سب کے لیے حیران کن ہے اور یہ امریکہ کی ڈپلومیسی میں قابل توجہ تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ دورہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ امریکہ کو عالمی تبدیلیوں میں روس کے تعاون کی ضرورت ہے- ایسا لگتا ہے کہ امریکی حکام آخرکار اس نتیجے پر پہنچ گئے ہیں کہ روس کی شرکت کے بغیر اہم ترین عالمی مسائل کو حل نہیں کیا جا سکتا ہے- امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے اعلان کیا ہے کہ جان کیری اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ولادیمیر پوتین کے ساتھ براہ راست مذاکرات اہم ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11