Wed - 2018 April 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74824
Published : 19/5/2015 9:42

ایٹمی مذاکرات: بیجا مطالبات ہرگز تسلیم نہیں کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایٹمی مذاکرات میں بے جا مطالبات کو ہرگزتسلیم نہیں کریں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کے روز تہران میں ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سزیجارٹو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی مذاکرات نے ثابت کر دیا کہ سنجیدگی اور نیک نیتی سے مسائل کی سختی اور مشکلات کو حل کیا جا سکتا ہے- انھوں نے کہا کہ ہم نے اعلان کیا ہے کہ ایران بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنے ایٹمی پروگرام کو شفاف بنانے کے لیے تیار ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ عالمی برادری کے ساتھ ہمارا تعاون قومی سلامتی کی بنیاد پر ہے اور اس سے بالاتر نہیں ہو گا- انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایٹمی مذاکرات میں ہم بے جا مطالبات کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے۔ ہنگری کے وزیر خارجہ نے بھی اس پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے شام اور یمن جیسے علاقائی امور کے بارے میں اپنے ایرانی ہم منصب سے بات چیت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جامع ایٹمی معاہدے کے علاقے کے ثبات و استحکام پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے کیونکہ ایران کے بغیر علاقے کے مسائل کو حل کرنا مشکل ہو گا۔ ہنگری کے وزیر خارجہ نے تہران میں ہنگری کے ثقافتی مرکز کے قیام میں دلچسپی بھی ظاہر کی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 April 25