Monday - 2018 April 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74827
Published : 19/5/2015 9:48

غیر ایٹمی فوجی تنصیبات معائنے سے مبرا ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ غیرایٹمی فوجی تنصیبات کے معائنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایٹمی معاملے پر بات چیت کرنے والی ماہرین کی سطح کی ایرانی ٹیم کے سربراہ حمید بعیدی نژاد نے کہا ہے کہ کوئی بھی ایرانی نمائندہ اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ دشمن فوجی اور دفاعی تنصیبات میں اثر و رسوخ پیدا کرکے ملک کی قومی سلامتی کو خطرے سے دوچار کرے۔ حمید بعیدی نژاد نے کہا کہ دفاعی تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینا بلا شبہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس کی اجازت موجودہ حساس حالات میں اسلامی جمہوریہ ایران، ہرگز نہیں دے گا۔ واضح رہے کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائیریکٹر جنرل یوکیا آمانو نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی سمجھوتے کے بعد یہ امکان فراہم ہونا چاہئے کہ ایجنسی ایران کی ایٹمی سائٹوں کے معائنے کے علاوہ اس کی فوجی تنصیبات کا بھی معائنہ کرسکے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 April 23