Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74831
Published : 19/5/2015 9:58

سعودی جارحیت: عدن ایئر پورٹ پر وحشیانہ بمباری

آل سعود کے جنگی جہازوں نے عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد ایک بار پھر یمن کے مختلف علاقوں کو اپنے جارحانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق یمن کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ آل سعود کے جنگی جہازوں نے پیر کے دن صوبہ عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کئی مرتبہ بمباری کی ہے۔ سیکورٹی ذرائع نے عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سعودی عرب کی بمباری کے بعد دہشتگردوں اور یمنی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی خبر دی ہے۔ یمن کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی جنگی طیارے یمن کے بعض علاقوں پر بمباری کرکے ان علاقوں میں القاعدہ دہشتگردوں کے تسلط کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔ درایں اثنا یمنی ذرائع نے صوبہ صعدہ کے الحصامہ اور شدا علاقوں پر بھی سعودی عرب کی جانب سے میزائل برسائے جانے کی خبر دی ہے۔ اس حملے کے نتیجے میں کئی عام شہری شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔ یمن پر سعودی عرب کے فضائی حملے ایسے عالم میں جاری ہیں کہ اقوام متحدہ نے پانچ روزہ جنگ بندی کی مدت بڑھائے جانے اور یمن پر بمباری سے اجتناب کا مطالبہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک، چھبیس مارچ سے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کر رہے ہیں۔ یمن پر سعودی جارحیت میں اب تک ہزاروں افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں بچے، عورتیں اور سن رسیدہ افراد ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20