Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74833
Published : 19/5/2015 10:2

یمن: انصاراللہ سعودی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ، اپنی بحری حدود میں سعودی بحری جنگی جہازوں کی جارحیت کا جواب دینے کے لئے آمادہ ہوگئی ہے- الوقت ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے یمن کے محاصرے کے ردعمل میں یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ، سعودی عرب کے بحری جنگی جہازوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنا سکتی ہے۔ یہ خبر دو ہفتے قبل کی اس خبر کے بعد سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ یمنی فوج نے عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کی حمایت سے سعودی بحریہ کے خلاف کامیاب کاروائی کی ہے جس میں سعودی عرب کی بحریہ کے ایک سپاہی کو قیدی بنالیا گیا- یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ نے سعودی بحری جنگی جہازوں کے خلاف کاروائی کرنے کی تیاری کا اعلان ایسے میں کیا ہے کہ سعودی عرب، طویل مدت تک یمن کا محاصرہ جاری رکھنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ یمن کی تجارت کو متاثر کرکے اس ملک کے عوام پر مزید دباؤ ڈالا جاسکے- یمنی عوام پر یہ دباؤ ایسی حالت میں ڈالا جا رہا ہے کہ اس ملک کی نوّے فیصد ضروریات، بیرون ملک سے پوری ہوتی ہیں- یمن کا شدید محاصرہ جاری رکھنے کا سعودی اقدام، یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کے ساتھ بحری جنگ شروع ہونے کا باعث بن سکتا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10