Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74834
Published : 19/5/2015 10:5

یمن کا بحران: ایران کے موثر کردار کا خیر مقدم

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے یمن میں جاری بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس ملک سے متعلق آئندہ مذاکرات میں ایران کی جانب سے تعمیری کردار کی ضرورت پر زور دیا ہے- یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد شیخ احمد نے اسکائی نیوز ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے خلاف فوجی اقدام کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے اور اقوام متحدہ، یمن کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے- یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد شیخ احمد نے ایران کے نائب وزیر خارجہ اور یمن میں ایران کے سفیر نیز اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب کے ساتھ ہونے والے صلاح و مشورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ، یمنی عوام کے لئے ایران کی انسان دوستانہ امداد کی قدردانی کرتی ہے- انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ، ایران کی جانب سے یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات کی حمایت اور ان مذاکرات میں ایران کے اہم کردار کی خواہاں ہے- گذشتہ مہینے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سابق نمائندے جمال بن عمر نے بھی بحران یمن کے حل میں ایران کے اصولی مواقف کو مثبت قرار دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا تھا کہ بعض عرب ملکوں کے جارحانہ اقدامات سے یمن کا بحران اور زیادہ پیچیدہ ہو گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد شیخ احمد، آئندہ چند روز کے دوران یمن کے بارے میں صلاح و مشورے کے لئے علاقے کے مختلف ملکوں منجملہ ایران کا دورہ کریں گے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15