سه شنبه - 2019 مارس 26
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 74902
تاریخ انتشار : 20/5/2015 7:46
تعداد بازدید : 20

یمن: سعودی جارحیت کے خلاف زبردست مظاہرے

یمن کے عوام نے پیر کو صنعا میں احتجاجی مظاہرہ کر کے سعودی حملوں اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کی مذمت کی ہے-
موصولہ رپورٹوں کے مطابق پیر کے دن یمن کے دارالحکومت صنعا میں "محاصرہ توڑو" کے زیر عنوان زبردست مظاہرہ کیا گیا- المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ہونے والا مظاہرہ، یمن پر سعودی جارحیت کے آغاز کے بعد سے سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ شمار ہوتا ہے- مظاہرین نے سعودی عرب کی جارحیت اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کی سخت مذمت کی- واضح رہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے پانچ روزہ عارضی جنگ بندی کے دوران بھی بارہا یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے- عارضی جنگ بندی کی مدت گذشتہ رات ختم ہونے کے ساتھ ہی سعودی جنگی طیاروں نے یمنی عوام پر ایک بار پھر وحشیانہ حملے شروع کردیئے ہیں-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :