سه شنبه - 2019 مارس 26
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 74904
تاریخ انتشار : 20/5/2015 7:50
تعداد بازدید : 30

کولمبیا: زمین کھسکنے کے واقعہ، تینتیس افراد ہلاک

کولمبیا کے شمالی مغربی علاقے میں زمین کھسکنے کے واقعے میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوگئےہیں-
کولمبیا کے حکام کا کہنا ہے کہ پیر کے روز شمال مغربی علاقے میں شدید بارش ہونے کے بعد زمین کھسکنے کے واقعے میں تینتیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں- حادثے کی سنگینی کے پیش نظر مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے-فرانس پریس کے مطابق کولمبیا کے قدرتی آفات کے کے ادارے کے ایک عہدیدار اینس کارڈونا نے بتایا ہے کہ اب تک تینتیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ہلاک شدگان کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے- اینس کارڈونا نے کہا ہے کہ دو سے پانچ گھرانوں کے بارے میں ابتک کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے- سالگار کے میئر اولگا اوسوریو کے مطابق زمین کھسکنے نتیجے میں آس پاس موجود ساری چیزیں، زمین میں دفن ہوگئی ہیں- کولمبیا کے صدر "خوان وانوئل سانٹس" نے کہا ہے کہ امدادی کاروائی میں پوری توانائی کو بروئے کار لایا جائے گا- بتایا جاتا ہے کہ زمین کھسکنے والے علاقے میں امدادی ٹیمیں سرگرم عمل ہوگئی ہیں-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :