Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74906
Published : 20/5/2015 7:57

برونڈی: تین وزراء عہدوں سے برطرف

برونڈی کے صدر نے وزرائے دفاع، خارجہ اور صنعت و تجارت کو ان کے عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق برونڈی کے صدر "پیر نکورونزیزا" نے یہ فیصلہ اس ملک میں ایک ناکام فوجی بغاوت کے بعد کیا ہے۔ برونڈی کے صدارتی ترجمان نے اس بارے میں کہا ہے کہ برطرف وزیر دفاع کی جگہ ایک سویلین "امانوئل انتاہونوکیۃ" کے نام کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ "آلن آمی نیامیتوی" کو وزارت خارجہ میں منصوب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ برونڈی میں احتجاج اس وقت شروع ہوا جب حکمراں جماعت نے صدارتی انتخابات کے لئے ایک بار پھر اپنے امیدوار کی حیثیت سے موجودہ صدر"پیر نکوروزیزا" کےنام کا اعلان کیا۔ نکوروزیزا اس وقت اپنے دوسرے دور کی صدارت کے آخری ایام گذار رہے ہیں اور لوگ تیسری بار صدارتی انتخابات میں ان کو نامزد کئےجانے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے بنیادی آئین کی خلاف ورزی قرار دے رہے ہیں۔ اس سے پہلے ایک فوجی جنرل نے ان کا تختہ الٹ دیا تھا لیکن بعد میں فوجی بغاوت ناکام ہوگئی- یہ ایسی حالت میں ہے کہ برونڈی کے صدر کورونزیزا کی حکومت کے خلاف فوجی بغاوت ناکام ہوجانے کے بعد صدر کے مخالفین نے ایک بار پھر مظاہرے شروع کر دیئے ہیں۔ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران ہونے والے مظاہروں میں بیس سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20