Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74907
Published : 20/5/2015 7:59

عراق کی سلامتی ایران کی سلامتی سے منسلک ہے

عراق کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ عراق کی سلامتی ایران کی سلامتی سے جڑی ہوئی ہے-
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے پیر کے روز بغداد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان سے ملاقات میں عراق میں امن و استحکام قائم کرنے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلے میں ایران کی مدد و حمایت جاری رہنے پر زور دیا- حیدر العبادی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں رہبر انقلاب اسلامی، صدر مملکت، ایرانی حکومت اور قوم کی جانب سے عراق کی حمایت کو سراہتے ہوئے دونوں ملکوں کے تعلقات کو انتہائی مضبوط قرار دیا- عراقی وزیر اعظم نے سن اسی کے عشرے میں عراق کی سابق حکومت کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کو دونوں قوموں کے دشمنوں کی سازش قرار دیا اور کہا کہ ہمارے دشمنوں نے آٹھ سالہ جنگ شروع کر کے دونوں ملکوں کے ان تاریخی تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی لیکن آج ایران اور عراق مشترکہ تاریخ، ثقافت اور جغرافیہ کے ساتھ سفاک داعش دہشتگردوں کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں- عراقی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم کسی کو بھی ایران، اس کی سلامتی اور عراق کے خلاف اقدام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے- انھوں نے علاقے کے مسائل اور حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم یمن کے خلاف جنگ کی حمایت نہیں کرتے ہیں اور ہمارا خیال ہے کہ یہ جنگ تمام اسلامی ملکوں کی کوششوں سے ختم ہونی چاہیے- حیدر العبادی نے ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر ایک بار پھر زور دیا اور کہا کہ تہران کے ساتھ دفاعی اور سیکورٹی تعاون کا فروغ عراقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17