Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74910
Published : 20/5/2015 8:11

یمن نے مراکشی پائلٹ کی لاش واپس کر دی

یمن کی وزارت داخلہ نے مراکش کے فوجی پائلٹ کی لاش رباط کے حوالے کر دی ہے-
العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا کے بین الاقومی ہوائی اڈے کے ایک ذمہ دار ذریعے نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یمن پر جارحیت کے دوران مارگرائے جانے والے فوجی طیارے کے پائلٹ کی لاش کو مراکش کے حوالے کرنا، جارح سعودی اتحاد کے لیے اس پیغام کا حامل ہے کہ یمنی عوام کے خلاف ظلم و بربریت کے باوجود یمنی باشندے بین الاقوامی قوانین کے پابند ہیں- مراکش کا یہ فوجی پائلٹ صوبہ صعدہ کی فضائی حدود میں اپنا جنگی جہاز تباہ ہونے کی وجہ سے ہلاک ہو گیا تھا- یمن کے سیکورٹی ذرائع نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سابق نمائندے جمال بن عمر کے توسط سے اس پائلٹ کی لاش مراکش کے حوالے کی گئی- دوسری جانب تحریک انصار اللہ یمن کی قانون ساز کونسل کے رکن محمد القلبی نے کہا ہے کہ سعودی جارحیت کے مقابل، یمنی فوج اور عوامی فورس کے اقدامات کامیاب رہے ہیں- انھوں نے کہا کہ فوج اور عوامی فورس نے سعودی عرب کی حمایت یافتہ القاعدہ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اس کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی- محمد القلبی نے مزید کہا کہ اس وقت یمن کے بہت سے صوبوں پر یمنی افواج کا کنٹرول ہے کہ جو یمن کے عوام کی ایک بڑی کامیابی شمار ہوتی ہے- انصار اللہ کی قانون ساز کونسل کے اس رکن نے مزید کہا ہماری صبر و بردباری اور استقامت کے نتیجے میں دشمن پر بوکھلاہٹ طاری ہوگ‏ئی ہے- محمد القلبی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سعودی عرب کے اقدامات علاقے میں کشیدگی پیدا کرنے اور صیہونی حکومت کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے انجام پا رہے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17