Sunday - 2018 April 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74913
Published : 20/5/2015 8:17

شام: تکفیری دہشتگرد پسپائی پر مجبور

شام کی فوج اور عوامی فورس نے ملک کے مختلف علاقوں میں تکفیری دہشت گردوں کو پسپائی پر مجبور کر دیا-
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے دستوں نے عوامی رضاکار فورس کی مدد سے تدمر کے اطراف سمیت تین دیہاتوں اور لاذقیہ کے شمال میں واقع متعدد پہاڑیوں پر اپنے کنٹرول اور ٹھکانوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے- شامی فوج کی ادلب کے فیلون گاؤں میں اور مسطومہ کی پہاڑیوں پر تکفیری دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس میں فوج نے دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا- فوج اور عوامی فورس نے قلمون کے شمالی پہاڑوں اور مشرقی غوطہ کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا- شامی فوج کے دستوں نے رد شقرا گاؤں میں ایک کارروائی کے دوران تیرہ بموں کا پتہ لگا کر انھیں ناکارہ بنا دیا- شامی فوج اور حزب اللہ لبنان کے جوانوں نے بھی لبنان کے قریب برکہ الفتحہ سمیت شام کے دو سرحدی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے- اس کارروائی کے دوران انھوں نے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا- بتایا جاتا ہے کہ شامی فوج اور حزب اللہ کے جوان ایک ایک پہاڑی کو آزاد کرا کے عرسال کے مشرق میں فتحہ کے علاقے میں فلیطا کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 April 22