Saturday - 2018 April 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74915
Published : 20/5/2015 8:29

یمن: محاصرے ختم کروانے کی کوششوں کی حامی ہیں

یمن کی تحریک انصاراللہ نے کہا ہےکہ یمن کے ظالمانہ محاصرے کے خاتمے کے لئے انجام پانے والی ہر کوشش کی حمایت کرتے ہیں۔
المنار کی رپورٹ کے مطابق یمن کی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بعض برادر اور دوست ممالک نے یمن کے مظلوم عوام کی مدد کرنے اور ان کے مصائب و آلام کے خاتمے کے لئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ یمن کی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ انصاراللہ نے اس سلسلے میں انجام پانے والی کوششوں اور اپیلوں کی حمایت کی ہے تاہم یمن کے خلاف جب سے جنگ مسلط کی گئی ہے ایک دن بھی حملے رکے نہیں ہیں، حتی جنگ بندی کے دوران بھی یہ حملے جاری رہے اور یمن کے مختلف صوبوں کو ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں سو سے زیادہ مرتبہ صوبہ صعدہ پر بمباری کی ہے۔ میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ ان حملوں میں شہر صعدہ سمیت متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ ابھی ان حملوں میں ہونے والے جانی نقصانات کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 April 21