Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74916
Published : 20/5/2015 8:31

عراق کے وزیر خارجہ سے ایرانی وزیر دفاع کی ملاقات

عراق کےوزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک دنیا کے باسٹھ ملکوں کے دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہا ہے- عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے یہ بات بغداد میں ایران کے وزیردفاع سے ملاقات میں کہی۔ اس ملاقات میں عراق کے وزیر خارجہ نے عراقی عوام اور حکومت کے لئے ایران کی بے دریغ حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عراق اس وقت دنیا کے باسٹھ ملکوں کے دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔ انھوں نے مشترکہ دشمن کے مقابلے میں ایران کی حمایت کی قدردانی کرتے ہوئےکہا کہ عراق کو اس وقت ان دہشتگردوں کے خلاف عالمی جنگ کا سامنا ہےجو دنیا کے باسٹھ ملکوں سے عراق میں داخل ہوئے ہیں۔ اس ملاقات میں ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے بھی داعش دہشتگرد گروہ کے مقابلے میں عراقی عوام کی فداکاریوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عراق کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ انھوں نے کہا کہ ایران، عراق کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیئے جانے کا خواہاں ہے۔ ایران کے وزیر دفاع نے اپنے دورہ بغداد میں اسی طرح عراق کے وزیر داخلہ محمد سالم الغبان سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں بھی جنرل حسین دہقان نے زور دے کر کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عراق کے لئے ایران کی حمایت بدستور جاری رہے گی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15