Tuesday - 2018 April 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74917
Published : 20/5/2015 8:35

عراق: جنوبی موصل میں اجتماعی قبر کا انکشاف

عراق کےشہر موصل کےجنوب میں ایک اور اجتماعی قبر کا پتہ چلا ہے-
براثا نیوز ایجنسی نے منگل کو رپورٹ دی ہے کہ صوبہ نینوا کے صدر مقام موصل میں ایک اجتماعی قبر ملی ہے جس میں اسّی لاشیں دفن ہیں۔ جرمن نیوز ایجنسی نے بھی رپورٹ دی ہےکہ موصل شہر کے جنوب میں پینتیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع القیارہ علاقے کے باشندوں نے اسدیرہ نامی گاؤں میں اس اجتماعی قبر کا پتہ لگایا ہے۔ القیارہ کے باشندوں کا خیال ہے کہ اس قبر میں موجود لاشیں سیکورٹی اہلکاروں کی ہیں جنھیں داعش دہشتگردوں نے قتل کیا ہے۔ عینی شاہدوں کے مطابق تمام لاشوں پر تشدد اور گولیوں کے نشانات دیکھے جا سکتے ہیں۔ داعش تکفیری دہشتگرد گروہ نے جون دوہزار چودہ سے موصل پر قبضہ کر رکھا ہے۔ عراقی فوج مختلف علاقوں اور شہروں میں داعش کے خلاف کاروائیاں کر رہی ہے لیکن ابھی داعش کے اصلی ٹھکانے موصل کی آزادی کے لئے آپریشن شروع نہیں کیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 April 24