Monday - 2018 April 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74921
Published : 20/5/2015 8:46

ایٹمی حقوق ہمارا مسلمہ حق ہے

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ پرامن ایٹمی انرجی کا حصول اس کا مسلمہ حق ہے اور اس کے لئے کسی ثبوت کی ضرورت نہیں ہے-
موصولہ رپورٹ کے مطابق ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے منگل کے دن کرج میں قدرتی ذخائر اور زراعت کے شعبے میں ایٹمی ٹیکنالوجی کے استعمال کے زیرعنوان چوتھے قومی اجلاس میں کہا کہ ایران تسلط پسند ممالک کے برخلاف مظلوموں کے دفاع اور انصاف کے لئے کوشاں رہا ہے- انھوں نے کہا کہ ایران نے کبھی بھی مذموم اہداف کے لئے سائنسی طاقت کو استعمال نہیں کیا- ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے مزید کہا کہ ایران آج ایٹمی انرجی کے میدان میں خود اعتمادی کی اس منزل پر پہنچ چکا ہے کہ وہ اس وقت دنیا کی بڑی بڑی سیاسی طاقتوں کے سامنے ڈٹا ہوا ہے اور مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر اپنے حقوق کا مطالبہ کررہا ہے۔ ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے ترجمان نے کہا کہ ایٹمی میدان میں ایران کا کارنامہ یہ ہے کہ اس نے اس ٹیکنالوجی کو تسلط پسند ممالک کی اجارہ داری سے باہر نکالا اور ان پر ثابت کر دیا کہ دنیا کے تمام افراد کو اس خداداد توانائی سے استفادے کا حق حاصل ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 April 23