Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74981
Published : 21/5/2015 20:54

بحرین: ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت

بحرینی نوجوانوں کے چودہ فروری نامی اتحاد نے آل خلیفہ حکومت کی جانب سے مظاہرین کے خلاف ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کی ہے۔ منامہ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بحرینی نوجوانوں کے چودہ فروری نامی اتحاد نے ایک بیان میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے عوام پر روا رکھے جانے والے مظالم اور مظاہرین پر ممنوعہ ہتھیاروں سےحملے کی مذمت کی ہے- اس بیان میں کہا گیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت، عوام کی انقلابی تحریک کو کچلنے کے لئے ممنوعہ اور غیرقانونی ہتھیار استعمال کر رہی ہے- بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت اپنے مظالم اور تشدد کے ذریعے بحرینی عوام کو ان کے اہداف کے حصول سے نہیں روک سکتی اور لوگ بدستور ریفرنڈم کے ذریعے نئے سیاسی نظام کی تشکیل کا مطالبہ کر رہے ہیں- واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے حال ہی میں جزیرہ سترہ میں بحرینی مظاہرین پر بین الاقوامی سطح پر ممنوع قرار دیئے جانے والے ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا- اس حملے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے تھے- بحرینی عوام فروری دو ہزار گیارہ سے ملک میں جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن ان کا مطالبہ تسلیم کئے جانے کے بجائے ان کو گولیوں کا نشانہ بنایا جارہاہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10