Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74984
Published : 21/5/2015 21:6

ویانا: جوہری مذاکرات کے نئے دور کا آغاز

ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جوہری مذاکرات کا نیا دور شروع ہوگیا- ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جوہری مذاکرات کا نیا دور بدھ کے روز ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی و مجید تخت روانچی اور گروپ پانچ جمع ایک کی طرف سے یورپی یونین کے خارجہ امور کی نائب سربراہ ہیلگا اشمید کے درمیان شروع ہوا ہے- ان مذاکرات کا مقصد جوہری سمجھوتے کے مسودے کی تیاری کے عمل کو آگے بڑھانا ہے- ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان شروع ہونے والے جوہری مذاکرات کے موقع پر فریقین کے درمیان ماہرین کی سطح پر بھی مذاکرات شروع ہوگئے ہیں- جوہری مذاکرات کا یہ دورآئندہ جمعے تک جاری رہے گا- واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک نے اپریل کے اوائل میں سوئیزرلینڈ کے شہر لوزان میں آٹھ روز تک بلاوقفہ مذاکرات کرنےکے بعد ایران کے جوہری معاملات کے حل کے حوالے سے ایک مفاہمتی نوٹ پر دستخط کئے تھے- قابل ذکر ہے کہ فریقین کی جانب سے حتمی جوہری سمجھوتے پر دستخط کے لئے یکم جولائی تک کی مہلت مقرر کی گئی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20