چهارشنبه - 2019 مارس 20
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 74985
تاریخ انتشار : 21/5/2015 21:10
تعداد بازدید : 25

جنیوا امن کانفرنس میں غیر مشروط شرکت کی جائے

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے مطالبہ کیا ہے کہ بحران یمن کے حوالے سے جنیوا امن کانفرنس میں غیر مشروط طور پر شرکت کی جائے-
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے زور دے کر کہا ہے کہ یمن کا بحران صرف مذاکرات سے ہی حل ہوسکتا ہے- انھوں نے کہا کہ بحران یمن کےحوالے سے اٹھّائیس مئی کو منعقد ہونے والی جنیوا امن کانفرنس میں نیک نیتی کے ساتھ غیر مشروط طور پر شرکت کی جائے- بان کی مون نے بدھ کے روز ایک بیان میں یمن کے بحران سے متعلق امن کانفرنس کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا- انھوں نے کہا کہ جنیوا میں منعقد ہونے والی امن کانفرنس کا مقصد، بحران یمن کے سیاسی حل پربات چیت کرنا ہے، اس لئے سبھی فریقوں کو کانفرنس میں نیک نیتی کے ساتھ اور غیر مشروط طور پر شرکت کرنی چاہئے- ان کا کہنا تھا کہ یمن کے بحران کا پائیدار حل سبھی فریقوں کی شراکت سے سیاسی مذاکرات کے ذریعے ہی نکالا جاسکتا ہے۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :