Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75001
Published : 22/5/2015 20:47

شمالی عراق میں دسیوں دہشت گرد ہلاک

عراق کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کاروائیوں میں داعش کے متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں- موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ صوبہ صلاح الدین میں بیجی آئل ریفائنری کو آزاد کرانے کے لیے سیکورٹی فورس اور عوامی رضاکار فورس کے آپریشن میں اناسی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ اس آپریشن کے دوران پندرہ گھروں اور چار گاڑیوں میں نصب دھماکہ خیز مواد اور دو سو بموں کا پتہ لگا کر انھیں ناکارہ بنا دیا گیا۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے المنصور، البلدیات اور الکرادہ علاقوں میں بم دھماکوں میں ملوث دہشت گرد گروہ کا پتہ لگا کر اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس گروہ کے دہشت گردوں سے ابتدائی تفتیش کے بعد معلوم ہوا ہے کہ صوبہ الانبار کے مرکز الرمادی پر قبضہ داعش کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ الرمادی میں دہشت گردوں کے حامی ان کی مالی مدد کر رہے ہیں اور بغداد میں دہشت گردی ک کاروائیوں کی منصوبہ بندی کرنے والے بہت سے عناصر الرمادی میں چھپے ہوئے ہیں اور وہ وہاں بیٹھ کر بغداد میں دہشت گردوں کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ الانبار کی آزادی بغداد کی سلامتی کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔ عراق کے انٹیلیجنس حکام بغداد میں دہشت گردوں کے اصلی حامیوں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20