Thursday - 2018 july 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75005
Published : 22/5/2015 20:58

یمنی عوام کو امداد، ایران کا دوسرا بحری جہاز تیار

اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر نے کہا ہے کہ یمن کے مظلوم عوام کے لئے ایران کے امدادی بحری جہاز میں جمعرات سے تقریبا بارہ ہزار ٹن غذائی سامان لوڈ کرنے کی تیاری شروع ہو گئی ہے-
ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے امدادی شعبے کے سربراہ ناصر چرخ ساز نے کہا ہے کہ اس بحری جہاز پر امام خمینی بندرگاہ میں سامان بھرا جائے گا اور پھر وہ بندرعباس کے لئے روانہ ہو جائے گا۔ ایران کا یہ امدادی بحری جہاز بندرعباس سے یمن کے لئے روانہ ہو گا۔ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے امدادی شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ " نجات" نامی ایران کا امدادی بحری جہاز اس وقت آبنائے باب المندب میں موجود ہے اور اقوام متحدہ سے مزید ہماہنگی کے لئے جیبوتی جائے گا۔ چرخ ساز نے مزید کہا کہ یہ جہاز اگر آج رات جیبوتی میں لنگر انداز ہو گیا تو اقوام متحدہ کے ساتھ لازمی ہماہنگی کے بعد یمن کی حدیدہ بندرگاہ کے لئے روانہ ہو جائے گا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 july 19