سه شنبه - 2019 مارس 26
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 75006
تاریخ انتشار : 22/5/2015 21:0
تعداد بازدید : 17

عراق کے وزیراعظم ماسکو کے دورے پر

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی، اپنے دورہ ماسکو کے موقع پر روس سے مزید فوجی ساز و سامان خریدنے کی کوشش کریں گے-
موصولہ رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی، روس کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کے لئے ماسکو کے دورے پر ہیں۔ عراقی وزیر اعظم، روسی حکام سے ملاقات میں مزید فوجی ہیلی کاپٹر اور سوخو جنگی طیارے حاصل کرنے کی شرائط کا جائزہ لیں گے۔ عراق کے فوجی اہلکارداعش دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں زیادہ تر روسی ہتھیار استعمال کرتے ہیں۔ عراقی وزیر اعظم اس دورے میں روس سے مزید فوجی مدد حاصل کرنے کے بارے میں بھی گفتگو کریں گے۔ حیدرالعبادی کے دورہ روس میں ان کے ہمراہ عراقی وزراء اور اعلی حکام بھی موجود ہیں عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی اپنے اس دورے میں روسی صدر ولادیمیر پوتین سے بھی ملاقات کریں گے۔ حیدرالعبادی کے اس دورے میں عراق اور روس کے درمیان فوجی اور سیکورٹی تعاون کو مضبوط بنانے اور داعش دہشتگردوں کے خلاف جنگ کی راہوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ عراقی حکام امریکہ سے ہتھیاروں کی خریداری موخر کرکے روس ایران اور چین سے اپنی ضرورت کے ہتھیار خریدنا چاہتے ہیں۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :