Monday - 2018 April 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75008
Published : 22/5/2015 21:9

اسماعیل ولد شیخ احمد کا دورہ تہران

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور یمن کے امور میں اقوام متحدہ کےخصوصی نمائندے کے درمیان تہران میں یمن کے بحران پر بات چیت ہوئی ہے۔
یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے اسماعیل ولد شیخ احمد، جمعرات کو تہران پہنچے اور وزیر خارجہ جواد ظریف سے یمن کے بارے میں بات چیت کی۔ اسماعیل ولد شیخ احمد ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کے بعد نائب وزیر خارجہ امیر عبداللہیان سےبھی ملاقات کریں گے۔ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے کے دورہ تہران کا سب سے اہم مقصدبحران یمن کےحل کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے چار نکاتی منصوبوں کاجائزہ لینا بتایا گیا ہے۔ ایران کے چار نکاتی منصوبے میں یمن میں جنگ بندی یمنی عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد بھیجنا، بحران کے حل کےلئے یمنی فریقوں کے درمیان گفتگو، اور یمن کے تمام گروہوں اور سیاسی جماعتوں پر مشتمل وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل شامل ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 April 23