Wed - 2018 july 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75010
Published : 22/5/2015 21:12

ماسکو داعش کے خلاف جنگ میں مزید کردارادا کرے

عراق کے وزیر اعطم حیدر العبادی نے اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات میں داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف جنگ میں مزید ماسکو کی مزید شراکت داری کامطالبہ کیا ہے-
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق حیدرالعبادی نے جمعرات کو ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب دیمیتری مدودف سے ملاقات میں کہا کہ روس کو داعش کے خلاف جنگ میں اور زیادہ شراکت داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ اس رپورٹ کے مطابق حیدرالعبادی نے اعلان کیا ہے کہ دہشتگردی نے اپنا چہرہ تبدیل کردیا ہے اور وہ پھیلتی جارہی جس پر روس کو مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے اور ہم ماسکو کے ساتھ تعاون میں فروغ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں- حیدرالعبادی نے کہا کہ ہم روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور ہمارا خیال ہے کہ میرا دورہ اس بات کو ثابت بھی کرتا ہے- اس موقع پر روس کے وزیر اعظم مدودف نے کہا کہ ہم عراق کے ساتھ اپنے تعلقات کا احترام کرتے ہیں اور ہمارے دوطرفہ تعلقات میں استحکام آرہا ہے- روسی وزیر اعظم نےکہا کہ عراقی وزیراعظم العبادی کا دورہ تعاون کو جاری رکھنے کے لئے عراقی حکام کے عزم کا غماز ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 july 18