Wed - 2018 july 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75011
Published : 22/5/2015 21:14

القلمون: شامی اور لبنانی افواج کی پیش قدمی جاری

شام اور لبنان کے سرحدی علاقے القلمون میں دہشت گردوں کے خلاف حزب اللہ کے تعاون سے شامی فوج کی کاروائی میں مزید کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے حزب اللہ اور عوامی رضاکاروں کی حمایت سے کاروائی جاری رکھتے ہوئے دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے- شام کی فوج اور حزب اللہ نے اپنی مشترکہ کاروائی جاری رکھتے ہوئے ریف دمشق میں القلمون کی، کئی اور اہم پہاڑیوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے- ایک فوجی ذریعے نےاعلان کیا ہےکہ فلیطہ کی پہاڑیوں منجملہ جبل الشمیسہ، الحصان، قرنۃ الطویل، قرنۃ المش اور عقبۃ الفسخ پر بھی حزب اللہ اور شام کی فوج کا کنٹرول ہوگیا ہے- یہ اقدام، راس المعرہ اور تلہ موسی میں دہشتگردوں کےاڈّوں کو نشانہ بنائےجانے کے صرف ایک ہفتے بعد عمل میں آیا ہے- اس فوجی ذریعےکا کہنا ہے کہ لبنان اور شام کی فوج نے ان پہاڑیوں پر ایسی حالت میں کنٹرول حاصل کیا ہےکہ دہشتگردوں کے خلاف جاری مشترکہ کاروائی میں اب تک بڑی تعداد میں دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ دہشتگردوں کے ہتھیاروں کو بھی تباہ کیا جاچکا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 july 18