چهارشنبه - 2019 مارس 20
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 75013
تاریخ انتشار : 22/5/2015 21:22
تعداد بازدید : 29

صیہونی حکومت کو تحریک حماس کا انتباہ

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونی حکومت کے وزارت خانے مقبوضہ قدس منتقل کئے جانے کے بارے میں خبردار کیا ہے-
فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نے صیہونی حکومت کے وزارت خانے قدس منتقل کئے جانے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے اس اقدام کا مقصد، مقبوضہ قدس کو یہودیت کا رنگ دینا ہے جو بین الاقوامی قوانین اور عالمی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے- انہوں نے کہاکہ بیت المقدس ہمیشہ فلسطین کا دارالحکومت تھا اور رہے گا- انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ بیت المقدس سے امت مسلمہ کا اٹوٹ رشتہ قائم ہے جسے کوئی بھی نہیں توڑ سکتا- قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت مقبوضہ قدس کو یہودیت کا رنگ دینے کی کوششیں جاری رکھتے ہوئے وزارت ثقافت و کھیل کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنا چاہتی ہے- صیہونی حکومت نے جون انیس سو سڑسٹھ سے مشرقی بیت المقدس پر قبضہ کر رکھا ہے اور صیہونی حکام اسی زمانے سے اس شہر میں کالونیوں کی تعمیر اور فلسطینیوں کی زمینوں اور گھروں پر قبضہ کرنے کے منصوبے پر عمل کر رہے ہیں-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :