Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75014
Published : 22/5/2015 21:27

اسمارٹ فونز کے ذریعے جاسوسی میں اضافہ

دنیا کے پانچ بڑے صنعتی ممالک اسمارٹ فونز اور گوگل کی مدد سے اپنی خفیہ کاروائیوں میں اضافہ کررہے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ فایو آئیز یا پانچ آنکھ اتحاد کے رکن ممالک اینڈرائید سے چلنے والے اسمارٹ فون کے لئے متعدد جاسوسی سافٹ ویئر تیار کررہے ہیں تاکہ انہیں اپنی خفیہ کاروائیوں کے لئے استعمال کرسکیں۔ رپورٹ کے مطابق، اس منصوبے کے تحت گوگل کے تمام سافٹ ویئر بالخصوص سامسنگ کے اسمارٹ فون کے ذریعے یہ خفیہ کاروائی انجام دی جائے گی۔ اس منصوبے کے تحت جسے پریشان کرنے والا ہارن کا نام دیا گیا ہے، تباہ کرنے والے سافٹ ویئر یا اسپیم کے ذریعے اینڈرائیڈ مارکٹوں کو نشانہ بنایا جائے گا اور اس طرح استعمال کرنے والوں کے اسمارٹ فون سے نجی معلومات حاصل کی جائیں گی۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا فائیو آئیز گروہ کے رکن ممالک ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سینیگال، سوڈان ،فرانس، کیوبا، مراکش، سوئٹزرلینڈ، ہالینڈ اور روس براہ راست اس منصوبے کی زد میں ہیں۔ یاد رہے جون دو ہزار تیرہ میں امریکی قومی سلامتی کے ادارے سابق مشیر ایڈورڈ اسنوڈن نے پہلی بار موبائل فون کے ذریعے جاسوسی کا راز فاش کیا تھا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20