Saturday - 2018 April 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75015
Published : 22/5/2015 21:29

ایران اور پانچ جمع ایک، جوہری مذاکرات بدستور جاری

ایران اور پانچ جمع ایک کے درمیان جوہری مذاکرات کا تیسرا دور ویانا میں جاری ہے۔
ایران اور پانچ جمع ایک کے رکن ممالک کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کا ایک اور مرحلہ ویانا میں ختم ہوگیا ہے۔ مذاکرات کے اس مرحلے میں جامع جوہری معاہدے کے ابتدائی منصوبے کی تدوین کے لئے ماہرین اور نائب وزرائے خارجہ کی نشستیں منعقد ہوئیں۔ ایرانی وفد کی سربراہی نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی کر رہے تھے جبکہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ ہیلگا اشمد، پانچ جمع ایک رکن ممالک کی نمائندگی کررہی تھیں-ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے ماہرین آج شام پھر مذاکرات کرین گے ۔ یاد رہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک رکن ممالک نے جوہری سمجھوتے کے فریم ورک پر اتفاق اور حتمی سمجھوتے کے حصول کے لئے تیس جون دو ہزار پندرہ کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 April 21