Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75016
Published : 22/5/2015 21:31

چابہار کی بندرگاہ افغانستان کے لئے انتہائی اہم ہے، اشرف غنی

حکومت افغانستان نے ایران کی بندرگاہوں سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے کہا ہے کہ ان کا ملک جنوب مشرقی ایران کی بندر گاہ، چابہار اور شمالی ایران میں واقع بحیرہ خزر سے تجارتی مقاصد کے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ افغان رابطہ گروپ کے سولہویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اشرف غنی ایران کے مذکورہ ساحلی علاقوں اور بندرگاہوں کو افغانستان کی معیشت کے لئے انتہائی اہم قرار دیا۔ محمد اشرف غنی نے علاقے کے ممالک سے درخواست کی کہ وہ افغانستان میں امن و سلامتی کی بحالی میں، کابل کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی مشکلات کا حل علاقائی تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔ کابل میں ہونے والے اجلاس میں افغانستان میں امن و سلامتی اور معیشت کی بحالی جیسے معاملات پر غور کیا جارہا ہے۔ رابطہ گروپ کے سولہویں اجلاس میں پچاس سے زیادہ ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندے شریک ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17