Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75017
Published : 22/5/2015 21:34

عراق کی سلامتی، ہماری سلامتی ہے۔ ایران کے نائب صدر

عراق کی سلامتی ایران کی سلامتی ہے یہ بات ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے بغداد میں عراق کے صدر فواد معصوم سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر مشکل وقت میں عراقی حکومت اور عوام کا ساتھ دے گا۔ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے عراقی صدر کو داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف کامیاب فوجی آپریشنوں کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ داعش دہشتگرد گروہ نے اسلامی ممالک اور نہتے مسلمانوں کو نشانہ بناکر صرف علاقے کے عوام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عراقی عوام اور حکومت بہت جلد اس مشکل پر غلبہ حاصل کرلیں گے۔ ایران کے نائب صدر نے دہشتگردی کے مقابلے میں شیعہ مرجعیت(دینی قیادت) کے مرکزی کردار کو سراہا۔ اانہوں نے عراق کی سیاست میں کردوں کے کردار کو بھی انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا۔ انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ عراق کی ارضی سالمیت اور ترقی کے لئے، فرقہ ورانہ اور نسلی ہماہنگی انتہائی اہم ہے۔اس موقع پر عراق کے صدر فواد معصوم نے دہشتگردوں کی خلاف جنگ میں ایران کے تعاون کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ داعش دہشتگردوں کی جانب سے نہ صرف عراق بلکہ علاقے کے تمام ممالک کو خطرہ لاحق ہے۔ ایران کے نائب صدر اور عراق کے صدر کی ملاقات میں تہران بغداد کے اقتصادی روابط میں فروغ پر بھی زور دیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری ایک اعلی سطحی وفد کے ساتھ جمعرات کے روز عراق پہنچے ہیں جہاں انہوں نے عراقی وزیر اعظم، حیدر العبادی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری سے بھی ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ انہوں نے ایران-عراق مشترکہ اقتصادی نشست میں شرکت کے علاوہ عراق میں ایرانی پیداوار کی ایک خصوصی نمائش کا بھی معائنہ کیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19