Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75019
Published : 22/5/2015 21:41

عراقی فوج نے بیجی آئل ریفائنری کا محاصرہ توڑ دیا

عراق کی بیجی ریفائنری میں محصور سیکڑوں عراقی فوجیوں کو آزاد کرا لیا گیا ہے-
عراقی ذرائع نے بیجی آئل ریفائنری کو داعش کے قبضے چھڑا لیے جانے کی خبر دی ہے- العراقیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیجی آئل ریفائنری کے مغربی حصے میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کاروائی سے صوبہ صلاح الدین میں واقع عراق کی سب سے بڑی آئل ریفائنری سے دہشتگردوں کا صفایا کر دیا گیا ہے- رپورٹ کے مطابق اس کاروائی کے نتیجے میں ایک عرصے سے داعش کے محاصرے میں پھنس جانے والے تین سو عراقی فوجیوں کو آزاد کرا لیا گیا ہے- عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جواتوں نے علاقے میں داعش کی سپلائی لائن بھی کاٹ دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ نے حالیہ مہینوں میں عراق میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے دہشتگردانہ کاروائیاں انجام دے کر اس ملک کے بعض علاقوں میں بظاہر کچھ پیشقدمی کی ہے۔ دوسری جانب صوبہ الانبار کے شہر الرمادی کے بڑے حصے پر داعش کے قبضے نے ایک بار پھر امریکہ کی سربراہی میں داعش مخالف اتحاد کے ناکارہ اور غیر موثر ہونے کا ثبوت فراہم کر دیا ہے-الرمادی کے قریب واقع ایک چھاؤنی سے امریکی فوجیوں کا فرار اور ان کی جانب سے اس علاقے میں داعش کی پیشقدمی کو کوئی اہمیت نہ دیئے جانے کے باعث عراقی عوام میں ناراضگی پائی جاتی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21