Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75104
Published : 24/5/2015 6:22

یمن میں فوری جنگ بندی عمل میں لائی جائے

ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ نے یمن پر سعودی عرب کے حملے روکے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے-
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور روس کے نائب وزیر خارجہ اور مشرق وسطی کے امور میں روسی صدر کے خصوصی نمائندے میخائل بوگدانوف نے جمعہ کے روز ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے یمن کے بارے میں جنیوا مذاکرات کو ناکافی اقدام قرار دیا اور کہا کہ یمن میں فوری طور پر جنگ بندی عمل میں لائے جانے کی ضرورت ہے- دونوں ممالک کے نائـب وزرائے خارجہ نے یمن میں جاری نہتے لوگوں کے قتل عام اور انسانی المیہ رونما ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا- حسین امیر عبداللہیان اور میخائل بوگدانوف نے یمن میں جنگ بندی اور انسان دوستانہ امداد رسانی سے متعلق اقوام متحدہ کی کوششوں پر اپنی حمایت کا اعلان کیا- قابل ذکر ہے کہ بحران یمن کے حل کی غرض سے جنیوا میں اٹھائیس اور انتیس مئی کو مذاکرات ہونے والے ہیں جن میں یمن کے مختلف سیاسی گروہ بھی شرکت کریں گے- یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے ان مذاکرات میں اپنی شرکت کو یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے فضائی حملے بند کرائے جانے سے مشروط قرار دیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17