Wed - 2018 july 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75105
Published : 24/5/2015 6:25

سعودی عرب: شیعہ مسجد پر خود کش حملہ، دسیوں شہید، سینکڑوں زخمی

سعودی عرب میں ایک مسجد میں ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد انیس ہوگئی ہے-
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جمعے کے دن القطیف شہر میں واقع مسجد امام علی (ع) میں ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد انّیس ہوگئی ہے- اس حملے میں سو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں- دریں اثناء سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان منصور ترکی نے کہا ہے کہ اس دہشتگردانہ بم دھماکے کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں- واضح رہے کہ جمعے کے دن ایک خود کش حملہ آور نے القطیف میں واقع القدیح سٹی میں شیعہ مسلمانوں کی مسجد میں نمازیوں کے درمیان خودکش دھماکہ کر دیا- نمازیوں نے نواسۂ رسول حضرت امام حسین (ع) کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر کئے جانے والے اس دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی اور لیبک یا حسین کے نعرے لگائے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 july 18