Wed - 2018 April 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75111
Published : 24/5/2015 6:41

قطیف مسجد حادثہ: مختلف علاقوں میں مظاہرے

سعودی عرب کے شیعہ مسلمانوں نے گذشتہ رات قطیف کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے خلاف زبردست مظاہرے کئے-
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں الشرقیہ کے علاقے قطیف کے شیعوں نے شہر کے مختلف حصوں میں احتجاجی مظاہرہ کئے۔ یہ مظاہرے قطیف میں مسجد امام علی پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت میں کیئے گئے۔  مظاہرین، مسجد امام علی پر حملے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دیئے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے- مظاہرین نے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے سلسلے میں سعودی حکام کی ناقص کاکردگی پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا- مظاہرین کہنا تھا کہ حکومت سعودی عرب، ایک جانب شیعہ مسلمانوں کو کچلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور دوسری جانب اس نے دہشتگردوں کو بھی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ واضح رہے کہ جمعے کے دن مسجد امام علی میں نماز جمعے کے دوران خودکش حملے میں دسیوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے تھے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 April 25