Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75112
Published : 24/5/2015 6:44

ایرانی قوم مسلمہ ایٹمی حقوق سے دستبردار نہیں ہوگی

اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایرانی قوم اپنے مسلمہ ایٹمی حقوق کے حصول کے مطالبے پر ڈٹی رہے گی۔ یہ بات انہوں نے تہران میں حفظ و قرائت قرآن کریم کےبتیسویں عالمی مقابلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مجلس شورائے اسلامی اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ ایرانی قوم نے استقامت و پائیداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کبھی بھی اپنے قومی مفادات سے سودا نہیں کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے قانونی اور مسلمہ ایٹمی حقوق کے حصول کے مطالبے پر ڈٹا ہوا ہے۔ ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مغرب کو اپنی حیاتی نوعیت کی تنصیبات کے معائنے کی اجازت ہرگز نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کا درپے نہیں ہے کیوں کہ رہبر انقلاب اسلامی نے ایٹمی ہتھیاروں کے حرام ہونے کا فتوی جاری کیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20