Monday - 2018 july 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75169
Published : 24/5/2015 21:40

قطیف خودکش حملہ، آل سعود اصل ذمہ دار

بین الاقوامی امور میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر حسین شیخ الاسلام نے سعودی حکومت کو قطیف کی مسجد امام علی پر حملے کا اصل ذمہ دار قرار دیا ہے-
حسین شیخ الاسلام نے ہفتے کو مہر خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کی مسجد امام علی کے شیعہ نمازیوں پر حملے کے بارے میں کہا کہ آل سعود حکومت، اس حملے کی اصل ذمہ دار ہے- انہوں نے سعودی عرب میں وہابیت اور تشدد کے لئے آل سعود حکومت کی حمایت کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دہشت گرد گروہ داعش کی تشکیل میں امریکا اور سعودی عرب کا کردار مزید نمایاں ہوتا جارہا ہے- شیخ الاسلام نے کہا کہ امریکا اور آل سعود حکومت سمیت اس کے علاقائی اتحادی، دہشت گرد گروہوں کے اصل حامی ہیں- انہوں نے مزید کہا کہ آل سعود کے کشیدگی پھیلانے والے اقدامات سعودی حکومت کو سنگین مشکلات سے دوچار کردیں گے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 july 23