Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75171
Published : 24/5/2015 21:48

ایران سیکا کا موثر رکن ہے: ڈاکٹر علی اکبر ولایتی

ایران سیکا کا موثر رکن ہے: ڈاکٹر علی اکبر ولایتی اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ ایشیا میں قیام امن، سیکا تنظیم کی اولین ترجیح ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران، اس تنظیم کے ایک سرگرم اور موثر رکن ملک کی حیثیت سے اس کے اہداف کو آگے بڑھانے کی کوشش کرے گا- انھوں نے کہا کہ ایران، سیاسی اور اقتصادی تعاون میں توسیع اور سیکورٹی بڑھانے میں مزید مدد دے گا- علی اکبر ولایتی نے کہا کہ سیکا نے علاقائی سیکورٹی کے مقصد سے اپنے کام کا آغاز کیا لیکن موجودہ حالات کے پیش نظر اس تنظیم نے سارے ایشیا میں قیام امن اور اس براعظم کے تمام ممالک کے درمیان اتحاد کو اپنے ایجنڈے میں شامل کر لیا ہے- واضح رہے کہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی، سیکا تنظیم کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کی غرض سے چین کے دارالحکومت بیجنگ گئے ہیں- اس اجلاس میں ایشیائی ممالک کے درمیان سیاسی،اقتصادی اور سیکورٹی تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا جارہا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20