Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75232
Published : 25/5/2015 21:39

افغانستان میں داعش کے بڑھتے اثر و رسوخ پر نیٹو کی تشویش

نیٹو کے کمانڈر جان کیمپبل نے افغانستان میں دہشت گرد گروہ داعش کے بڑھتے اثر رسوخ پر تشویش کا اظہار کیا ہے- اطلاعات کے مطابق افغانستان میں نیٹو کے کمانڈر جان کیمپبل نے کہا ہے کہ گزشتہ چھے ماہ کے دوران دہشت گرد گروہ داعش کے اثر رسوخ میں خاصا اضاقہ ہوا ہے اور پاکستان اور افغانستان کے ناراض طالبان کو اس گروہ نے اپنی طرف مائل کیا ہے- انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر، افغانستان میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو اپنے گروہ میں شامل کر رہے ہیں- قابل ذکر ہے کہ حالیہ مہینوں میں طالبان کی وسیع دہشت گردانہ سرگرمیوں کی وجہ سے دہشت گرد گروہ داعش کی سرگرمیاں پس منظر میں چلی گئی ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19